قومی ایئرلائنز کے بعد سول ایوی ایشن کوبھی جھٹکا

0
پاکستان میں پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے کے بعد یورپ اور برطانیہ کے بعد امریکا نے بھی پاکستانی سی اے اے امریکا کےلیے کسی پرواز کی اجازت کی مجاز نہیں رہی جبکہ امریکا اس اقدام سے پہلے ہی پی آئی اے کی تمام پروازوں پر پابندی عائد کرچکا ہے۔پاکستان سول ایوی ایشن کی تنزلی کا باقاعدہ اعلان امریکی ایوی ایشن ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کیا۔ ایف اے اے کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن کے سیفٹی معیار ’بین الاقوامی ایوی ایشن آرگنائزیشن کے طے کردہ معیار کے مطابق نہیں ہیں جبکہ ان کے سیفٹی سٹینڈرڈ کو ایف اے اے کے اسیسمنٹ پروگرام کے تحت کم تر پایا گیا، امریکا کے لیے پروازوں کے حوالے سے بھی سی اے اے پاکستان نے ایوی ایشن سیفٹی کو نظر انداز کیا۔ایف اے اے کے مطابق کیٹگری اے کی حامل ملک کی ائر لائنز ہی امریکا کے لیے پرواز اور کوڈ شئیرنگ کر سکتی ہیں، کیٹیگری 2 ریٹنگ کے حامل ملک امریکا کے لئے نئی سروسز شروع کرنے کے مجاز نہیں ہیں، متعلقہ ملک کے لیے امریکا کی مجودہ سروسز کے استعمال اور امریکا کے لئے پروازوں پر پابندی ہے، کوئی بھی ایئر لائن امریکا اور پاکستان کے درمیان شیڈول پروازیں بھی آپریٹ نہیں کر سکتی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: