پاکستانیوں کی انسان دوستی کی زندہ مثال

0
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستانی امن دستوں کی کانگو میں بھرپور امدادی کارروائی جاری ہے اور اب تک پاک فوج کے جوانوں نے کانگومیں سیلاب میں پھنسے 2000 سے زائد افراد کوریسکیو کرلیا
آئی ایس پی آر کے مطابق افریقی ملک کانگو کے اویرا ریجن میں شید سیلاب کے باعث ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا اور 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے، امن مشن میں شامل پاکستانی دستوں نے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کردیں اور متاثرہ آبادیوں تک ادویات و خوراک پہنچانے کی ذمہ داری بخوبی نبھائی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امن دستوں میں پاکستان کے 4 ہزار سے زائد جوان خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ 157 پاکستانیوں نے یو این امن مشنز کے دوران اپنی جانیں قربان کی ہیں، پاکستانی امن دستوں کی کوششوں کو اقوام متحدہ میں بھی سراہا گیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: