پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ سیریز

0
پاکستان نے رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا تھا جہان دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے مابین مختصر دوراینے کی سیریز کھیلی جانی تھی لیکن اس جنوبی افریقہ میں عالمی وبا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اس سیریز کو عارضی طور پر ملتوی کردیا گیا ۔کرونا کے باعث جنوبی افریقہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے اور 7 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک کرکٹ کی سرگرمیوں کا آغاز نہیں ہوسکاپاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق میزبان جنوبی افریقن بورڈ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریزکوممکن بنانے کے لیے کام ہورہا ہے تاہم کرونا وائرس کی وجہ سے شیڈول کی تیاری ایک مشکل مرحلہ ہے۔دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے لیے نئی ونڈو تلاش کرنے پر دونوں بورڈزکی مشاورت جاری ہے اور پی سی بی نے بھی ٹیم مصروفیات کا اپنا شیڈول انہیں بھیج رکھا ہے۔ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ پرامید ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے نئی ونڈو نکال لی جائے گی ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: