شاہینوں نے کیویز کے پَر کُتر دیئے!!!

شاہینوں کا ایک بار پھر سے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ،تگڑا وار کر کے کیویز کو زیر کر دیا، سیمی فائنل میں حائل ایک اور معرکہ سر کر لیا،،،فخر امام اور امام الحق نے اوپننگ کی تو فخر امام زیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکے اور 19 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئےامام الحق بھی زیادہ دیر سامنا نہ کر سکے اور 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئےمحمد حفیظ 32 رنز بنا کر حریف کپتان ولیمسن کی گیند پر فرگوسن کو کیچ دے بیٹھےحفیظ اور بابر اعظم نے 66 رنز کی پارٹنر شپ بنائیبابرنے 124 گیندوں پر اپنی 10 ویں سنچری بنائی۔ بابر اعظم اور حارث سہیل نے گراؤنڈز کے چاروں اطراف شارٹس کھیلے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ دونوں کھلاڑیوں نے 126 رنز کی شراکت داری بنائیلیفٹ ہینڈ بیٹسمین 68 رنز بنا کر گپٹل کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ ان کی ایونٹ کے دوران مسلسل دوسری نصف سنچری تھی اس باری میں 5 چوکے اور دو چھکے شامل تھےبابر اعظم نے 101 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ پاکستان نے 238 رنز کا ہدف آخری اوور میں مکمل کر لیا، ولیمسن، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ ایک ایک وکٹ حاصل کر سکےبابر اعظم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.