گرین شرٹس کے کڑے امتحان کا وقت آن پہنچا

دونوں ٹیموں کی باؤلنگ مضبوط لیکن بیٹنگ مشکوک ہے،قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر،شاہین شاہ آفریدی،حسن علی اور یاسر شاہ پاکستان کا اٹیک ہوگا۔پچ ہری اورخطروں سے بھری ہوگی،،،یہاں آخری تین ٹیسٹ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے ہیں اور تینوں بار جنوبی افریقہ نے فتح کا جھنڈا گاڑا
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک 23 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے پاکستان نے 4 میچوں میں کامیابی سمیٹی اور 12 میچز میں شکست کھائی جبکہ 7 میچ ڈرا ہوئے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک 10 ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی ہیں جن میں سے 6 جنوبی افریقہ نے جیتیں، پاکستان ایک ٹیسٹ سیریز میں کامیاب رہا اور 3 سیریز برابر رہیں۔
پاکستان کو ٹاپ آرڈر سے اچھی کارکردگی کی امید ہے،اظہرعلی اور اسد شفیق اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور جنوبی افریقہ کو ہاشم آملہ سے اچھے رنز مل سکتے ہیں تاہم اس ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ فیورٹ ہےلیکن پاکستان بھی شائقین کرکٹ کو حیران کر سکتا ہے۔
ادھر جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین جنہوں نے چار سو اکیس وکٹ لےرکھے ہیں اور وہ جنوبی افریقہ کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے باؤلر کے ریکارڈ سے صرف ایک وکٹ کی دوری پر ہیں ۔ انہوں نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے امیدیں لگارکھی ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.