گوروں کے دیس میں شاہین اونچی اُڑان بھرنےکو تیار

دورہ انگلینڈ پر موجود گرین شرٹس آج میزبان ٹیم کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کارڈف میں کھیلےگی ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجےشروع ہوگا،اس کے بعد 5 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 8 مئی سے ہوگا۔
پاکستان ٹیم کے بیٹسمین شاندار فارم میں نظر آرہے ہیں اور ابھی تک دورہ انگلینڈ پر کھیلے گئے تینوں پریکٹس میچز میں فتح حاصل کی ہے۔گرین شرٹس کی جانب سے فخر زمان ،بابر اعظم اور عماد وسیم نے پریکٹس میچز میں سنچریاں بنائیں جبکہ باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بھی قومی ٹیم چھائی رہی۔
سیریز کے واحد ٹی ٹونٹی میچ کی تیاری کے لئے پاکستان ٹیم نے کارڈف میں ٹریننگ کی اور باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ پر بھرپور زور دیا گیا۔ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی ٹریننگ میں بھرپور حصہ لیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.