آسٹریلیا کی تیزاور باؤنسی وکٹیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کی تیز اور باؤنسی پچوں پر پریکٹس دینے کے لئے قومی ٹیسٹ ٹیم کو ٹی 20 ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کھلاڑی آسٹریلوی پچوں کے مطابق خود کو ڈھال سکیں کیونکہ دنیا کے زیادہ تر بیٹسمین آسٹریلیا میں مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں۔پاکستانی ٹیسٹ ٹیم 3ہفتے پہلے ٹی 20 اور پاکستان اے ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا پہنچے گی اور آسٹریلوی باؤلرز کی تیز رفتار گیندوں کا سامنے کرنے سے پہلے پریکٹس کرے گی ، قومی ٹیسٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ پرتھ میں لگایا جائے گا اور پہلا موقع ہے کہ آسٹریلیا میں کیمپ لگا کر ٹیسٹ ٹیم کو پریکٹس کرائی جائےگی۔پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان رواں سال نومبر میں 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ ہوں گے۔ ٹی 20 میچ سڈنی، کینبرا اور پرتھ میں ہوں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ وولن گابا برسبین میں 29 نومبر کو ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ اوول میں ہوگا ،یہ ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.