پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین متحدہ عرب امارات میں ایک روزہ میچوں کی سیریز 22 مارچ سے31 مارچ تک کھیلی جائے گی
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 22 مارچ کو شارجہ سے ہوگاجبکہ دوسرا میچ بھی شارجہ میں 24 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تیسرے ون ڈے میں دونوں ٹیمیں ابوظہبی میں مد مقابل ہوں گی جبکہ چوتھا اور پانچواں میچ 29 اور 31 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی اس کے علاوہ آسٹریلیا کو پاکستان میں بھی میچز کھیلنے کی پیشکش کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.