چینی کی قیمت میں مسلسل تیسرے ہفتے میں 2روپے 36 پیسےفی کلواضافہ

0
ادارہ شماریات کےاعداد و شمار کےمطابق ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں،دو روپے 36 پیسے فی کلو اضافے کے بعد چینی 82 روپے 96 پیسےسےبڑھ کر 85 روپے 32 پیسے فی کلوہوگئی ہے۔ لہسن کی قیمت میں 7 روپے 52 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، لہسن کی قیمت 226 روپے 41 پیسے سے بڑھ کر 233 روپے 93 پیسے فی کلو ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق انڈے کی قیمت 125 روپے 58 پیسے سے بڑھ کر 129 روپے 14 پیسے فی درجن ہو گئی ہے، آلو کی قیمت 60 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 62 روپے 27 پیسے فی کلو ہو گئی،رپورٹ کے مطابق دہی 111 روپے 66 پیسے سے بڑھ کر 113 روپے 94 پیسے فی کلو ہو گئی۔ چھوٹا گوشت کی قیمت 949 روپے 85 پیسے سے بڑھ کر 964 روپے 7 پیسے فی کلو ہو گئی۔تازہ دودھ 98 روپے 62 پیسے سے بڑھ کر 99 روپے 65 پیسے فی لٹرہوگئی،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی،ٹماٹر 96 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 80 روپے 50 پیسے فی کلوہوگئے،رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آٹے کا تھیلا 1042 روپے 25 پیسے سے کم ہوکر 959 روپے 14 پیسے ہوگئی۔ دال مونگ 251 روپے 34 پیسے سے کم ہوکر 239 روپے 54 پیسے ہو گئی۔ دال ماش 243 روپے 73 پیسے سے کم ہوکر 240 روپے 8 پیسے ہو گئی۔ ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: