پاکستان نےمقبوضہ کشمیرمیں دراندازی سےمتعلق بھارتی الزام مسترد کردیا

0

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بھارتی افواج کنٹرول لائن پر معصوم شہریوں کونشانہ بنا رہی ہیں،،نام نہاد دراندازی اورلانچ پیڈ جیسےمضحکہ خیزبہانوں سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،رواں برس بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 6 بےگناہ شہری شہید جبکہ 69 شدید زخمی ہوئے۔
عائشہ فاروقی کامزید کہنا کہا کہ حالیہ واقعات تلخ حقائق کی عکاسی کرتے ہوئےبھارتی مظالم کےانجام کی نشاندہی کررہےہیں،پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کوپوری دنیا میں اجاگرکررہا ہے،کرونا وبا کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام پربھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکی ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام 9 ماہ سے غیر قانونی بھارتی محاصرے میں ہیں۔ پرتشدد واقعات ایل او سی سے کوسوں دوربھارتی فوج کی بغل میں ہو رہے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: