سرفرازالیون انگلش ٹیم سےتیسراون ڈےبھی ہارگئی

برسٹل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پہلے ہی اوور میں فخر زمان 2 رنز بناکرچلتےبنے۔ بابر اعظم بھی 15 رنز بناکر پویلین لوٹ گئےدوکھلاڑیوں کےآؤٹ ہونےکےبعد حارث سہیل اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی حارث سہیل 41 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے،اس کےبعد کپتان سرفراز احمد 27 رنز بناکر پویلین لوٹےآصف علی اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتےہوئے سکور میں تیزی سے اضافہ کیا۔ امام الحق نے شاندار 151رنزبنائے،آصف علی نے 40 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے اور جونی بیئراسٹو نے پہلی وکٹ پر 159 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔جیسن رائے 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،،اس کے بعد جوئے روٹ نے بیئراسٹو کا ساتھ دیا اور اسکور 234 رنز تک پہنچایا، جونی بیئراسٹو 128 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔
جوئے روٹ 43 اور بین اسٹوکس 37 رنز بناکر پویلین لوٹے تاہم معین علی وکٹ پر جمے رہے اور ناقابل شکست 46 رنز بناکر ٹیم کو فتح دلائی۔ کپتان اوئن مورگن بھی 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔جنید خان، فہیم اشرف اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ لی۔انگلینڈ کو 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے، پاکستان کےپاس اگلےدونوں میچ جیت کرصرف سیریزبرابرکرنےکاموقع ہے،چوتھا ون ڈے17مئی کوناٹنگھم میں کھیلاجائےگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.