پاکستان انگلینڈ کےدرمیان آج پھرٹاکرا

برسٹل میں آج شام 5بجے کھیلےجانےوالےتیسرےون ڈے کیلئےپاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں بھرپورتیار،،دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کوزیرکرنےکیلئےہرداؤپیچ آزمائیں گی۔محمد عامر چکن پاکس کی وجہ سے تیسرا ون ڈے بھی نہیں کھیل پائیں گے، بطور متبادل شعیب ملک، محمد حسنین اور جنید خان کے ناموں پر غور ہوگا،شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین کی آزمائش ہوسکتی ہے۔
ماضی میں اپنےباؤلرزکےدم پر میچز جیتنے کا ریکارڈ رکھنے والی پاکستانی ٹیم کمزورباؤلنگ کےحوالےسےپریشان ہے، فہیم اشرف نے گزشتہ7 میچز میں 304.00کی اوسط سے صرف ایک وکٹ حاصل کی ہے، گزشتہ 2 سال میں 49وکٹیں لینے والے پاکستان کے سب سے کامیاب بولر حسن علی نے بھی گزشتہ میچ میں 81رنز دے کر ایک شکار کیاجبکہ یاسرشاہ بھی ناکام رہے۔
دوسری جانب تجربات میں مصروف انگلینڈ کی جانب سے جارحانہ سنچری بنانے والے جوز بٹلر کی جگہ بین اسٹوکس کو موقع دینے کا امکان ہے، جیمز ونس کی ٹیم میں واپسی ہوسکتی ہے، عادل رشید کو آرام دے کر ٹام کیورن کو شامل کیا جا سکتا ہے۔برسٹل کی پچ بیٹنگ کیلیے سازگار اور آگے پیچھے کی باؤنڈریز چھوٹی ہونے کی وجہ سے اونچے اسٹروکس کھیلنے میں آسانی ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.