مانچسٹر میں ہونےوالےپہلےٹیسٹ میچ میں پاکستانی باؤلرزکی شاندارباؤلنگ

0
انگلینڈ کی جانب سےاننگزکاآغازروری برنس اورڈوم سبلے نے کیا تاہم شاہین شاہ آفریدی نےصرف 4 کے مجموعی سکور پرروری برنس کوایل بی ڈبلیوکرکےپاکستان کوجلد کامیابی دلادی۔اس کے بعد 12 کے مجموعی سکور پرڈوم سبلےبھی محمد عباس کی گیند پر 8 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ 12 ہی کے مجموعی اسکور پرمحمد عباس نےبین سٹوکس کوبولڈ کرکےپاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی۔
اس کے بعد یاسر شاہ نے 14 کے انفرادی سکورپرجوئے روٹ کو پویلین کی راہ دکھادی،دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے تھے اوراولی پوپ 46 اور جوز بٹلر 15 رنز بناکر کریز پرموجود تھے،پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے دو جبکہ شاہین آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پہلی اننگزمیں قومی کھلاڑی 326 رنز بنا سکے تھے،پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 319 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 18 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 156 رنز بنائے،بابراعظم نےبھی اپنی شاندار کارکردگی سے شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔ انہوں نے 106 گیندوں کا سامنا کیا اور 11 چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنانے میں کامیاب رہے،دیگر بلے بازوں میں شاداب خان 45 اور عابد علی 16 رنزبنا کرنمایاں رہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: