پاکستان انگلینڈ کے مابین مانچسٹر کا پہلا روز پاکستان کے نام رہا

0
اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود اور عابد علی نے کیا۔دونوں مل کر پہلی وکٹ پر ٹیم کو صرف 36 رنز کا آغاز ہی فراہم کر پائےاور تاہم 16ویں اوور کی پہلی گیند پر جوفرا آرچر نے عابد علی کی وکٹیں بکھیر دیں جنہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 16رنز بنائے۔ان کے بعد وکٹ پر آنے والے کپتان اظہر علی کی خراب پرفارمنس کا سلسلہ برقرار رہا اور ابھی قومی ٹیم پہلی وکٹ کے نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اظہر علی کھاتا کھولے بغیر ہی کرس ووکس کی گیند کو وکٹوں کے سامنے کھیلتے ہوئے ایل بی ڈبلیو ہوکر پویلین لوٹ گئے۔یوں قومی ٹیم 43 کے مجموعے پر اپنی اہم دو وکٹوں سے محروم ہوگئی لیکن پھر شان مسعود کے ساتھ بابر اعظم نے ٹیم کو سنبھالا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو 139 تک پہنچا دیا۔بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 14ویں نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے جو پہلے دن کے اختتام پر اُنہتر رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ ان کے ہمراہ شان مسعو 46 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔اولڈٹریفورڈ میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے جاری رہا، جس کے باعث صرف 49 اوورز کا ہی کھیل ممکن ہوسکا جبکہ خراب روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: