پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کیلئے اضافی سیکیورٹی اقدامات

پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں ہونے والے ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے پاکستان ٹیم انتظامیہ نے آئی سی سی سے بنگلا دیش کے خلاف میچ کے لیے سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب برطانیہ کے خفیہ اداروں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران پاکستانی شائقین پر تشدد کے واقعات کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لندن اور برمنگھم سے تعلق رکھنے والے 4 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی فوٹیج سے لگتا ہے کہ پاکستانی شائقین کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔لندن پولیس سپرنٹنڈنٹ کرس بوون کا کہنا ہےکہ ہنگامہ آرائی اور تشدد کے خلاف جامع تحقیقات کی ضرورت ہے، ایسی ہنگامہ آرائی کی پہلے مثال نہیں ملتی، ہم متاثرین اور تماشائیوں کی جانب سے مزید شواہد کی توقع کر رہے ہیں۔پاک افغان میچ کے دوران لیڈزگراؤنڈ کے اندر اور باہر کشیدہ صورتحال رہی تھی اور میچ کے اختتام پر تماشائی گراؤنڈ کے اندر بھی گھس گئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.