مکار بھارت کے جارحانہ عزائم!!!

ذمہ دار عسکری ذرائع کےمطابق بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر انتہا درجے کی خلاف ورزیوں، بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری،کلسٹر بموں کے حملوں کی وجہ سے کسی بھی قسم کی بڑی جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلئے بری ،فضائی اور بحری فوج ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی قسم کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہیں۔ عسکری ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی تمام اہم تنصیبات ،فضائی اڈوں کی حفاظت کےلئے پاک فضائیہ کے پائلٹ اور دوسرا عملہ ہائی الرٹ پر ہے اورماضی کے واقعات کی روشنی میں دشمن کا مقابلہ کرنے کےلئے ہمہ وقت چوکس ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے دو جنگی طیارے گرائے جانے اور ایک جدید ہیلی کاپٹر کی تباہی کے بعد نریندر مودی کی حکومت جوابی کارروائی کا سوچ سکتی ہے اور شدید دبائو کا شکار ہے۔عسکری ذرائع نے بتایا کہ اگر بھارت نے ایسی منفی سوچ اورکارروائی کا مظاہر ہ کیا تو پاک فضائیہ اور بری فوج کو پہلے سے زیادہ چوکس پائے گا۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے خلاف پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور عوام متحد ہیں اور وہ اپنے سیاسی اور دیگر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر بھارت کی کسی قسم کی مہم جوئی کی صورت میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.