کرونا کے باعث بند سرحدیں کُھلنے لگیں

0
حکومت نے پاک افغان سرحدی تجارت 22 جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب طورخم، چمن اور غلام خان بارڈر ہفتے میں 6 روز کھلے رہیں گے ۔حکومت کی جانب سے پاک افغان تجارتی سرحد 6 روز کھولنے کا اعلان کردیا گیا جس پر پیر کے روز سے عمل درآمد ہوگا، وزارت داخلہ نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کےمطابق افغان ٹرانزٹ کےساتھ دوطرفہ تجارت بھی بحال کی جارہی ہے،سرحدی تجارت کےدوران ٹرکوں کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، ہفتہ کےروز پیدل آمدورفت ہوگی اوراس دن تجارتی آمد و رفت پر پابندی ہوگی۔
وزارت داخلہ نے مزید ہدایت دی ہے کہ تجارتی اور پیدل آمد و رفت کے دوران کرونا وائرس کےخلاف ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: