یوشیدے سوگا جاپان کے وزیراعظم کیلئے نامزد

0

جاپان کی حکمران جماعت لیبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے سابق وزیراعظم شینزوآبے کےحامی یوشیدے سوگا کوجماعت کا نیا سربراہ مقرر کردیا ۔ 71 سالہ یوشیدے سوگا رواں ہفتے ہی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔
یوشیدے سوگا نے ایل ڈی پی کی قیادت کے لیے کاسٹ ہونے والے 534 میں سے 377 ووٹ حاصل کیے، جن میں اراکین پارلیمنٹ 47 مقامی عہدیدار شامل تھے ۔ سابق وزیر دفاع شگیرو اشیبا کو 68 اور سابق وزیرخارجہ فومیو کیشیدا کو 89 ووٹ ملے۔
رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں جاپان کے نئے وزیراعظم کے لیے بدھ کو ووٹنگ ہوگی جہاں وہ اپنی جماعت کی واضح اکثریت کے باعث باآسانی منتخب ہوں گے۔ 28 اگست کو65 سالہ شینزو ابے نے بیماری کے باعث اپنی دوسری مدت مکمل ہونے سے ایک سال قبل ہی وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔یوشیدے سوگا سابق وزیراعظم شینزوابے کی مدت کو مکمل کریں گے جو ستمبر 2021 میں ختم ہوگی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: