اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ لادن انتقال کر گیا

امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کو ملنے والی انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس میں القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہےلیکن اس پیشرفت کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق تین امریکی عہدیداروں نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ 30 سالہ حمزہ لادن ہلاک ہو چکا ہے لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حمزہ کب اور کہاں ہلاک ہوا۔ مارچ 2019ء میں امریکی محکمہ خارجہ نے حمزہ کی معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 10 لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان کیا تھا۔ آخری بار 2018 میں حمزہ بن لادن کا وہ بیان منظر عام پر آیا تھا جس میں عرب لوگوں سے انقلاب کیلئےجدوجہد کا پیغام دیا گیا تھاجبکہ سعودی عرب کو دھمکی دی گئی تھی جس پر سعودی حکومت نے حمزہ بن لادن کی شہریت منسوخ کردی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.