اورنج لائن منصوبہ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت

سپریم کورٹ میں اورنج لائن منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، پنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اورنج لائن منصوبے کا سول ورک مکمل ہو چکا، چینی ٹھیکیداروں کو ڈیڈلائن کے مطابق کام حوالے کر دیا ہے، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے نئے ایم ڈی کی تعیناتی کا عمل جاری ہے۔عدالت عظمیٰ نے صوبائی حکومت کو منصوبے کے نگران سبطین فضل حلیم کو ہٹانے سے روک دیا، جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ سبطین فضل حلیم پہلے دن سے منصوبے کے ساتھ کام کر رہے ہیں، نئی تعیناتی ہونے تک سبطین فضل کام جاری رکھیں گے۔جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ نومبر میں اورنج لائن منصوبہ مکمل ہونا ہے، اورنج لائن ٹرین چلنے تک کیس بند نہیں ہوگا، عدالت نے رجسٹرار آفس کو حکم دیا کہ تعمیراتی کمپنیوں کو جمع کرائی گئی ایک ایک کروڑ روپے کی بینک گارنٹیز واپس کی جائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. Amber shahzadi کہتے ہیں

    keep sharing

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.