کرونا لاہوریوں کی سفری سہولت کی راہ میں بھی حائل

0

میٹرو اورنج ٹرین منصوبہ فعال نہ ہونے سے متعلق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے وجوہات پر مبنی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کر دی،رپورٹ کے مطابق اورنج ٹرین ٹریک پر سول اور مکینیکل ورک 100 فیصد جبکہ ٹریک سے ملحقہ ایڈ گریڈ ورک 95 فیصد مکمل ہوچکا ہے تاہم کرونا منصوبے کو فعال کرنے میں رکاوٹ ہے۔ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نےرپورٹ میں وزیراعلیٰ کوبتایاکہ محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے میٹرو ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت نہیں۔ آپریشنز اور مینٹی ننس کنٹریکٹر کے سٹاف کی ٹریننگ نہیں ہوسکی۔ ٹریننگ کے دوران بیشتر سٹاف کرونا کا شکار ہوا جس سے ٹریننگ رک گئی۔اس کےعلاوہ کرونا وائرس کی وجہ سے چائنہ سے فلائٹ نہ آنے سے ٹیکنیکل انجینئرز نہیں آسکے اس لئے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج ٹرین کو فعال کرنے کے لیے مزید 2 ماہ مانگ لیے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: