وزیراعظم کاخطاب اپوزیشن کودھمکانے کی کوشش ،مریم اورنگزیب

وزیراعظم کے قوم سےخطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے سے نظر ہٹانے کے لیے کنٹینر والی گفتگو کی،عمران خان کنٹینر سے اتریں اور مولا جٹ بننے کی کوشش نہ کریں، دھمکیوں سے کچھ نہیں ہوگا،ایک نہیں دس انکوائری کمیشن بنائیں، ہمارے پاس ایک ایک روپے کا حساب ہے، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بناکر عمران خان کا دماغی معائنہ بھی کرایا جائے،اس پر بھی کمیشن بنایا جائے کہ عوام نے کیوں اس نالائق حکومت کو ٹیکس دینا بند کیا اور تقریر سینسر کیوں ہوئی ۔ادھر اپنےردعمل میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان رات کو چھپ کر تقریریں کررہے ہیں، کیا اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں ہی ریاست مدینہ کے قیام کا طریقہ ہیں؟ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے سے توجہ ہٹانے کے لئے عمران خان کرپشن کا راگ الاپ رہے ہیں،اگر عمران خان کرپشن کے خاتمے میں سنجیدہ ہیں تو علیمہ خان، جہانگیر ترین، پرویز خٹک کی کرپشن کیوں نہیں بتاتے،مزید کہا کہ عمران خان قائد ایوان ہیں، ایوان میں تقریر کرنے کی ہمت کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.