حکومت کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کی ایک بارپھرصف بندی

0

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی دعوت پر اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس ان کے چیمبر میں ہوا جس میں آصف زرداری، بلاول بھٹو، نوید قمراور عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر خان ہوتی نے شرکت کی۔اجلاس میں جے یو آئی (ف) کی نمائندگی مولانا اسعد الرحمان نےکی ،اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور رانا تنویر بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ملک کی معاشی صورتحال پر سخت تحفظاف کا اظہار کیا گیا اور شرکاء نے اتفاق کیا کہ حکومت کو فری ہنڈ دینے سے ملک خطرے سے دوچار ہوسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے معاشی امور پر حکومت کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اپوزیشن جماعتوں نے فوجی عدالتوں پر بھی متفقہ پالیسی اختیار کرنے پر اتفاق کیا اور فیصلہ کیا کہ اس معاملے پر حکومت سے باضابطہ رابطے کے بعد پالیسی واضح کی جائے گی.
اجلاس کےبعدمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےبلاول بھٹوکاکہناتھاکہ جہاں جمہوریت اورانسانی حقوق کی بات ہوگی وہاں اپوزیشن سمجھوتہ نہیں کرےگی
اس سےقبل اپوزیشن چیمبرمیں آتےہوئےآصف ز رداری صحافیوں سےغیررسمی گفتگومیں کہناتھاکہ این آر او لینا چاہتے ہیں نہ حکومت دینے کی پوزیشن میں ہے، پہلے دن سے واک آؤٹ ہو رہا ہے پھر این آر او کیوں نہیں دیا،

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: