لاک ڈاؤن اور تیل کی گرتی قیمتیں

0
اوپیک اور روس نے خام تیل پیداوار کی کٹوتی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور10لاکھ بیرل پیداوارکم رکھنے کا سلسلہ مزید ایک ماہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیاہے،خام تیل قیمت40ڈالرفی بیرل کےقریب پہنچنےکےبعد سپلائی میں کمی برقرار رکھی گئی ہے۔
سعودی عرب کی قیادت میں سعودی عرب اور تیل پیدا کرنے والے دوسرے ممالک نے جولائی تک تیل پیداوار میں کمی کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے،یہ اقدام تیل کی گرتی قیمتوں اور کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے تحت کیا گیا ہے۔
ادھر دو بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک سعودی عرب اور روس نے دیگر ممالک پر تیل کی پیداوار میں کمی کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے ،، ان کا کہنا ہے کہ اوپیک کے تمام رکن ممالک کو پیداوار میں کمی کے معاہدے کی پابندی کرنا چاہیے ورنہ کساد بازاری میں اضافے اور تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا خدشہ ہے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: