آن لائن ٹیکسی کے کراچی ایئرپورٹ میں داخلے پر پابندی

کراچی کے قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے داخلی راستے پر پیلے رنگ کے سائن بورڈ نصب کیے گئے ہیں، جن پر اردو اور انگریزی میں واضح طور پر آن لائن ٹیکسی سروس چلانے والوں کو متوجہ کیا گیا ہے کہ وہ کراچی ایئر پورٹ کی پارکنگ ایریا میں ہرگز داخل نہ ہوں اور نہ ہی ایئرپورٹ سے مسافروں کو پک اینڈ ڈراپ کریں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مذکورہ دونوں آن لائن ٹیکسی سروس رجسٹرڈ نہیں ہیں، اس لئے ان کے ایئرپورٹ میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں ایسی گاڑیوں ضبط کرنے یا ان کے خلاف دیگر کارروائی کا نوٹس بھی دیا گیا ہے۔
کراچی میں رکشہ ٹیکسی اور دیگر پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے ہوشربا کرایوں کے بعد آن لائن ٹیکسی سروس شہریوں کو انتہائی سہولت میسر آئی۔ کسی پیشگی اطلاع یا اعلان کے بغیر اچانک کیے گئے اس فیصلے اور اس پر فوری عملدرآمد پر شہریوں کا شدید رد عمل سامنے آرہا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.