چاہے پھیلا ہو کرونا لیکن ٹریننگ نہیں چھوڑنا

0
گھروں پر موجود کرکٹرز کو متحرک رکھنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے آن لائن کوچنگ شروع کی اور اب قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کا آن لائن فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہےقومی کھلاڑیوں کے ویڈیو کال پر فٹنس ٹیسٹ 20 اپریل کو ہوں گے، یہ فٹنس ٹیسٹ پلان مرحلہ وار ترتیب دیا گیا ہے، اس پلان میں سینٹرل کنٹریکٹ کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹرز کے فٹنس رکھے گئے ہیں جس میں کھلاڑی گھر پررہتے ہوے ویڈیو لنک پر ان کی فٹنس کو پرکھا جائے گا۔کرونا وائرس کی وجہ سے اس طریقے سے کرکٹرز کی فٹنس جانچنے کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا ہے تاکہ لڑکے متحرک رہیں اور اپنی فٹنس پر توجہ برقرار رکھ سکیں، کوچزاور ٹرینرز کی جانب سے فٹنس پلان پہلے ہی سب کو بجھوایا جاچکا ہے جبکہ ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ٹیموں کے ٹرینرز سے رابطہ کرنے کو کہا گیا ہےکرونا وائرس کے موجودہ حالات میں بہتری کے بعد باقاعدہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ اب جون میں لیے جائیں گے جس میں جم، یویو، ایک کلومیٹر رننگ سمیت تمام ضروری امورز کو مدنظر رکھا جائے گا۔ ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق پہلے ہی تمام کرکٹرز کو ہدایت کرچکے ہیں کہ وہ موجودہ حالات میں بھی ہرممکن طریقے سے اپنی فٹنس پر فوکس رکھیں ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: