سندھ ،لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع،نوٹیفکیشن جاری

0
کرونا کی صورتحال میں لاک ڈاؤن کے معاملے پر سندھ حکومت نے ایک ماہ کی توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،یکم جولائی کو لگائی گئی پابندیاں مزید 15 اگست تک برقرار رہیں گی۔محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن میں 15 اگست تک کی توسیع کی گئی ہے، عوامی مقامات اور پارکس بھی 15 اگست بند رہیں گے جبکہ سینما ہالز کو مزید ایک ماہ کے لئے بند رکھا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مزارات اور تمام قسم کی تقریبات بھی ایک ماہ مکمل بند ہوںگی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مزید ایک ماہ بند رہے گی۔دوسری جانب سندھ میں اجازت کے بغیر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی،،،کیمپ اور بینرز بھی نہیں لگائے جا سکیں گے ،،پچھلے سال والے تمام ادارے رواں سال بھی کام کرسکیں گے،،محکمہ داخلہ سندھ نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: