ایرانی جوہری پروگرام پرامریکا کا ردعمل

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنےپیغام میں کہاکہ ایران اپنےفورڈو سینٹرمیں جوہری سرگرمی بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہےجو اس خدشےکوجنم دیتاہےکہ وہ خود کو تیزی سے جوہری معاہدے سے باہر نکالنے کی کوشش کررہا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کے امن کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے اقوام عالم کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی اور ایران کو خطرناک مقاصد سے روکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہوں گے ،،،دنیا کو چاہئے کہ وہ ایران کے مقاصد کو مسترد کریں اور اس پر دباؤ بڑھائیں ۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا ٹویٹ ایرانی صدر حسن روحانی کے اعلان کے جواب میں آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران اپنے زیر زمین فورڈو سینٹر میں لگیں سینٹری فیوجز مشینوں میں گیس بھرنے کا عمل دوبارہ شروع کرے گا۔ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین ہونے والے 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران نے فورڈو سینٹر کو ایک جوہری ٹیکنالوجی مرکز میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا تھا، جہاں 1044 سینٹری فوجز کی افزودگی کے علاوہ سینٹر کو دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.