عمراکمل سکینڈل:معاملہ چیئرمین ڈسپلنری پینل کے سپرد

0

عمر اکمل کی جانب سے اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے سماعت کی درخواست نہ کیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے مڈل آرڈر بلے باز کا معاملہ چیئرمین ڈسپلنری پینل کے سپرد کر دیا ۔پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے 17 مارچ کو عمر اکمل کو نوٹس آف چارج جاری کیا تھا جس کے مطابق کرکٹر پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ عمر اکمل سے بکی نے رابطہ کیا جس کی انہوں نے اطلاع نہیں دی۔کرکٹر نے الزامات کو چیلنج کرنے سے گریز کرتے ہوئے اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے کیس کی سماعت کی لیکن درخواست نہیں کی، کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت اب ڈسپلنری پینل کے چیئرمین لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج،جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان کریں گے۔کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت چیئرمین ڈسپلنری پینل جرم کی نوعیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلہ سنائیں گےاور جرم ثابت ہونے پر عمر اکمل کو 6 ماہ سے تاحیات پابندی تک کی سزا سنائی دی جاسکتی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: