عُمان کے فرمانروا سلطان قابوس چل بسے

خلیجی ریاست سلطنت آف عُمان کے فرمانروا سلطان قابوس بن سعید انتقال کرگئے۔ مرحوم طویل عرصے سے بیمار تھے۔عمان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے تاہم آئندہ 40 دن تک سلطان کے سانحہ ارتحال پر ملک کا پرچم سرنگوں رہے گا۔سلطان قابوس نے 1970 میں عمان کا تخت سنبھالا تھا۔ وہ غیر جانبدار خارجہ پالیسی کیلئے مشہور تھے ۔انہوں نے 50 سال تک اپنےملک وقوم کے لیے شاندار خدمات انجام دی۔ ان کےدور میں عُمان نے ترقی کی منزلیں طے کیں۔سلطان قابوس کی کوئی اولاد نہیں ہے، تاہم جانشینوں کے نام سلطان قابوس پہلے ہی تجویز کر چکے ہیں۔عمان کا شاہی خاندان 3 روز میں جانشین کا چناؤ کرنے کا مجاز ہے،تاہم شاہی خاندان اگر3 روز میں جانشین کا چناؤ نہ کرسکا تو اسکا فیصلہ کونسل اور عدالت کرے گی۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.