کیا ٹوکیو اولمپکس جولائی میں ہو سکیں گے؟؟؟؟

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ممبر ممالک سے کورونا وائرس سے پڑنےوالےاثرات پررائے طلب کرلی، ورلڈ باڈی پر ٹوکیو اولمپکس گیمز کو ملتوی کرنے کیلیے دباؤ شدید تر ہوگیا ہے اور آئی او سی نے اس بحرانی صورتحال پر اپنی ممبر نیشنل اولمپک کمیٹیز سے معلوم کیا ہےکہ ایسے میں انھیں کیا اقدام کرنا چاہیے اس کے علاوہ ہنگامی حالات سے متعلق قواعد کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہےگذشتہ دنوں امریکی سوئمنگ باڈی نے رواں برس 24 جولائی سے 9 اگست تک شیڈول گیمز کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا،،،آئی او سی نے اپنے ممبران سے متبادل اقدام اور گیمز کی تیاریوں سے متعلق بھی رائے طلب کرلی جبکہ فرنچ سوئمنگ فیڈریشن، نارویجین اولمپک کمیٹی اور ایتھلیٹس نے اس تجویز کی تائید کردی ، اس سے قبل آئی او سی چیف تھامس باخ نے ٹوکیو گیمز کے التوا کو قبل از وقت قرار دیا تھا۔کورونا وائرس نے دنیا بھر میں اولمپکس کی تیاریوں کو بْری طرح متاثر کیا ہےاورسپورٹس حکام بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ممکنہ التواکی صورت میں متبادل منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کر رہے ہیں البتہ جاپانی حکومت گیمز کو وقت پر کرانے کے موقف پر بدستور قائم ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: