مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی انتخابات رواں سال ہوں گے

بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے مقبوضہ کشمیر میں اسمبلی انتخابات رواں سال کےآخر میں منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے،لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں اسمبلی انتخابات امرناتھ یاترا کے بعد رواں سال کےآخر میں کرائے جائیں گے جس کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
بھارتی وزیرداخلہ نے مقبوضہ کشمیر میں نافذ گورنرراج میں بھی مزید 6 ماہ توسیع کی تجویز پیش کی۔امیت شاہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، سرحدی علاقوں میں بنکرز مقررہ وقت میں تعمیر کرلئے جائیں گے۔دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس نے مقبوضہ وادی میں گورنر راج کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسے انتخابات میں سیاسی فوائد حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیرمیں اپنی گرفت مضبوط کرنے کیلئےوہاں بی جےپی کی اکثریت کی خواہاں ہے،جس کیلئےریاستی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کاپلان ہے،اس منصوبے کادوسراحصہ ہندوؤں سمیت دیگرغیرریاستی باشندوں کومقبوضہ وادی میں لاکرآباد کرناہےتاکہ کشمیر کوہندواکثریتی علاقہ بنا کرکشمیریوں کی شناخت کو ختم کیاجائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.