مقبوضہ کشمیر میں 24 گھنٹے میں 9 کشمیریوں کی شہادت

0

دنیا بھر کی توجہ کرونا وائرس پر ہونے کے باعث بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت میں اضافہ کردیا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں 9 کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔قابض بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی اور آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں آپریشن کی آڑ میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔گذشتہ روز ضلع کلگام میں بھی بھارتی فوج نے 4 نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا اس طرح 24 گھنٹوں میں 9 نوجوان بھارتی فوج کی بربریت کا شکار ہوچکے ہیں۔مودی سرکار نے گذشتہ سال 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر دیا تھاجس کے بعد بھارت فورسز کی بربریت میں تیزی آگئی اور ان 8 ماہ کے دوران 92 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ،جام شہادت نوش کرنے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔آرٹیکل 370کو ختم کیے 8 ماہ ہوچکے ہیں لیکن کشمیریوں کے احتجاج کو روکنے اور ان کی آواز دبانے کے لیے اب تک مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہےجس کے باعث لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ ہے اور نہ بچوں کو دودھ میسر ہے جبکہ بوڑھے اور بیمار افراد کو ادویات بھی دستیاب نہیں ،،ادھر دنیا بھر میں پھیلی کرونا کی وبا نے کشمیریوں کو آگھیرا ہے لیکن کشمیریوں کو ٹیسٹ کی سہولت بھی میسر نہیں جس کے وجہ سے ہزاروں لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگ چکی ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: