فن قوالی کونئی اُٹھان اورعالمی پہچان عطا کرنے والےجادوگر

دنیائے موسیقی کے بے تاج بادشاہ پاکستان کے معروف گلوکار نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ نصرت فتح علی خان نے بطور قوال دم مست قلندر مست مست سے ملک گیر شہرت حاصل کی اور انہوں نےقوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے دنیا بھر میں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ بین الاقوامی سطح پر ان کی شہرت ورلڈ میوزک آرٹ اینڈ ڈانس فیسٹیول سے شروع ہوئی جس کے بعد انکی آواز کا جادو سرچڑھ کر بولنےلگا۔نصرت فتح علی خان نےجدید مغربی موسیقی اور مشرقی کلاسیکی موسیقی کی آمیزش سے ایک نیا رنگ پیدا کیا جس نے نئی نسل کے سننے والوں میں کافی مقبولیت حاصل کی۔ جس کے بعد انہیں یونیورسٹی آف واشنگٹن کے علاوہ 40 مختلف ملکوں کی جانب سے موسیقی کی دعوت بھی دی گئی۔بےتاج بادشاہ کے مشہور گیتوں میں اکھیاں اڈیکدیاں،ایس توں ڈاڈا دکھ نہ کوئی،یار نہ بچھڑے، میری زندگی ہے تو اور دلوں میں اتر جانے والی حمد وہی خدا ہے قابل ذکر ہیں۔ ان کی قوالیوں کے 125 البم ریلیز ہوئے جس کی وجہ سے ان کا نام گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا۔نصرت فتح علی 16 اگست1997 کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ جدید قوالی کے میدان میں اب شاید ہی ان کا کوئی نعم البدل مل سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. amber shahzadi کہتے ہیں

    such a great voice of Nusrat Fateh Ali khan

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.