انتخابی حلقے میں ریلی کیوں نکالی؟

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سید ندیم حیدرکی ہدایت پرالیکشن کمیشن کےمانیٹرنگ افسرنےحتمی اوردوسرانوٹس جاری کیا جس میں پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری کوفوری طورپرانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرجواب دینے کا حکم دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نےصوبائی وزرا ناصرحسین شاہ،سہیل انور سیال،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی خورشید جونیجو، گھنوراسران، شرجیل میمن، وزیر اعلیٰ سندھ کےمشیر نثارکھوڑو کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاحتمی نوٹس جاری کیاڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسرکاکہنا ہےکہ نوٹس کا جواب گزشتہ روزداخل کروانا تھا، نہ کروانے پر دوسرا حتمی نوٹس نکالا گیا ہےڈی آراو ندیم حیدر نےکہا کہ آج نوٹسز کے جوابات جمع نہیں کروائے گئے توقانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی نے پابندی کے باوجود پی ایس 11 کے حلقے کا دورہ کیا اور ریلی نکال کرانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.