ناروے کاجزیرہ سمورائے جہاں سورج 69روزتک غروب نہیں ہوتا

ابھی تک صرف خواہش ہی کی جاتی تھی کہ کاش وقت ٹھہر جائے ، شاید اسی خواہش کو پورا کرنے کے لیے شمالی ناروے کے جزیرے سمورائے کے باسیوں نے حکومت سے اپنے علاقے کو ٹائم فری زون قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔جزیرہ سمورائے میں گرمیوں میں 69 دنوں تک سورج غروب نہیں ہوتا، مئی 18 سے لے کر جولائی 26 تک یہاں گرمیوں میں لوگ وقت کا تعین کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔رات کو 3 بجے سوئمنگ کرنا، کھیل کود اور دھوپ سینکنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے، جس کا جب دل چاہتا ہے وہ سوجاتا ہےاور پھر اپنے حساب سے جاگ بھی جاتا ہے۔جزیرے کو ٹائم فری زون قرار دلوانے کیلئے 300کے قریب افراد نے اپنی دستخط شدہ درخواست حکومت کوجمع کرائی ہے، ٹائم فری زون علاقہ قراردیئے جانے سے امید کی جارہی ہے کہ وقت کو بھول جانے کے لیے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد یہاں کا رخ کرے گی اوراس طرح سے یہ دنیا کا پہلا ٹائم فری زون بن جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.