دھرتی کو امن دشمنوں سے پاک کرنے کا مشن

0

پاک فوج کا دھرتی کو امن دشمنوں سے پاک کرنے کا مشن جاری،،،سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران7 دہشتگرد جہنم واصل کردیا،مقابلے میں 2 جوان دشمن کی گولیوں کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کرگئےآئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے علاقے ذاکرخیل میں آپریشن کیا جو کامیاب رہا اورسکیورٹی فورسز کے جوانوں نے 7 دہشت گردوں کو موت کی نیند سلادیاآئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان بھی شہید ہو گئے، 23 سالہ شہید مومن شاہ کا تعلق ڈی آئی خان سے تھا جبکہ 31سالہ سپاہی محمد ساجدکا تعلق ایبٹ آباد سے تھا، انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور تین بچیاں چھوڑی ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: