ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں،وزارت پٹرولیم

0
وزارت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سےملک بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، پیٹرول پمپس نےطلب کے لحاظ سے ایندھن کی خریداری نہیں کی تھی جس کی وجہ سے وقتی قلت پیدا ہوئی۔
ترجمان وزارت پٹرولیم کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ پندرہ روز کے لیے 285 ہزارملین ٹن پٹرول اور 350 ہزار ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کا ذخیرہ ملک میں موجود ہے۔کیماڑی اور پورٹ قاسم میں پی ایس او کے پیٹرولیم مصنوعات بردار 2 جہاز لنگر انداز ہیں جن میں بالترتیب 50 ہزار ملین ٹن پٹرول اور 55 ہزار ملین ٹن ڈیزل موجود ہے۔ادھر پی ایس اوحکام کا کہنا ہےکہ پی ایس او کے پاس پیٹرول کا 30 دن اورڈیزل کا پندرہ دن کا اسٹاک موجود ہے اورکمپنی کی جانب سےملک بھرمیں فیول کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔
وزارت خزانہ نے 30 اپریل کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15سے30روپے کمی کا اعلان کیا تھا۔حکومت نےپیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں15روپےکمی،ہائی سپیڈڈیزل میں 27روپے 15 پیسے کی کمی کی تھی،،اسی طرح مٹی کاتیل 30روپےسستا ہواجبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کمی کی گئی تھی

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: