کرائسٹ چرچ:نعیم رشید کیلئے بعد از مرگ نشان شجاعت

پاکستان کے بہادر سپوت کو نشان شجاعت کا ایوارڈ دینے کیلئے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں تقریب منقعد ہوئی جس کا اہتمام پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ میدان شجاعت میں بےمثل کردار پر پاکستان کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ نشان شجاعت نعیم رشید کی بیوہ امبرین رشید نے وصول کیا
نعیم رشید کونشان شجاعت دینے کی تقریب میں شریک نیوزی لینڈ کی سینئروزیرمیگھن کراؤن نے نعیم رشیدکی بہادری کوسلام پیش کیا۔تقریب سےخطاب میں ہائی کمشنر نےکہا کہ نعیم رشید جیسے بہادر شخص نے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کیا ہےاور پوری کمیونٹی کو ان پرفخررہےگا۔
نیوزی لینڈکے شہر کرائسٹ چرچ کی 2مساجد میں 15 مارچ کو سفید فام دہشت گرد کی جانب سے فائرنگ کرکے51 نمازیوں کو شہید کیا گیا تھا۔اس موقع پر النور مسجد میں نمازجمعہ ادا کرنے آئے نعیم رشید نے دہشتگرد کوروکنےکی کوشش کی جس پر سفیدفام دہشت گرد نے انہیں بھی فائرنگ کا نشانہ بناکرشہید کردیا تھا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.