نائیجرکی تاریخ کا سب سے بڑاخونریز واقعہ

0
مغربی افریقی ملک نائیجر میں دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے مغربی حصے میں مالی کی سرحد کے قریب واقعے فوج اڈے کونشانہ بنایا۔ پر حملے کے نتیجے میں 73 اہلکار ہلاک ہوگئے۔نائیجر ترجمان وزارت دفاع نے حملے میں 78 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے .ترجمان کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے حملے میں 12 فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جبکہ بعض اہلکار لاپتہ ہیں۔نائیجرکی تاریخ کے سب سے بڑے خونریز واقعے سے نائیجر کی فضا سوگوار ہے۔صدارتی ترجمان نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس افسوسناک سانحے پر صدر محمد الصوفو مصر کا دورہ مختصر کرکے واپس وطن لوٹ رہے ہیں۔فوری طور پر کسی گروپ یا انتہا پسندوں نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: