نیوزی لینڈ کےہاتھوں جنوبی افریقہ کو4وکٹوں سے شکست

برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 25 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہو ا جس پر امپائرز نے میچ کو 49 اوورز تک محدود کر دیا ۔جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے کیا لیکن ڈی کوک ابتداء میں ہی 5 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی بھی 23 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ 111 رنز کے مجموعی اسکور پر ہاشم آملہ بھی 55 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔اہم وکٹیں گنوانے کے بعد وین ڈر ڈوسن، مارکرام اور ڈیوڈ ملر نے بلیک کیپس کے خلاف مزاحمت کی کوشش کی تاہم مقررہ 49 اوورز میں پروٹیز 6 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنا سکے، ڈوسن 67 رنز بناکر نمایاں رہے، مارکرام نے 38 اور ملر نے 36 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فیروگسن نے 3، ٹرینٹ بولٹ، گرینڈ ہوم اور مچل سینٹنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ کیویزنے ہدف کےتعاقب میں دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی، نیوزی لینڈ نے 242 رنز کا ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر حاصل کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.