اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر آج پاکستان پہنچیں گے

0
دفتر خارجہ کی جانب سے اعلامیے میں تصدیق کی گئی کہ یو این جی اے کے صدر آج پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت کی دعوت پر وولکن بوزکر 2روزہ دورے پر پہنچیں گے۔بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وولکن بوزکر سے ملاقات میں اقوام متحدہ کے تین اہم ستون امن و سلامتی،ترقی اور انسانی حقوق سے متعلق امور پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔صدر یو این جی اے اپنے دورے میں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق وولکن بوزکر کا دورہِ پاکستان ‘بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ اور بحالی میں اقوام متحدہ کی کوششوں میں پاکستان کی مضبوط اور قابل قدر شرکت کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع ہے’۔اس ضمن میں کہا گیا کہ پاکستان عالمی امن و سلامتی، معاشی اور معاشرتی ترقی، انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ، عالمی تنازعات کے پرامن تصفیے سے متعلق امور میں جنرل اسمبلی کے کردار کی حمایت کرتا رہے گا۔دوسری جانب وولکن بوزکر بوزکیر نے کہا کہ بطور صدر منتخب ہونے کہ بعد وہ معمول کے مطابق متعدد ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘طے شدہ دورہ منسوخ ہونے کے بعد اب آج اسلام آباد پہنچوں گا’۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے 75ویں اجلاس کے ایجنڈے کے امور اور ترجیحات پر پاکستانی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: