کیفے میں ملک کے حکمران کیلئے بھی کوئی جگہ نہیں

0

عموماً کسی ملک کے حکمران کا ناشتے کے لیے کیفے میں جانا ایک غیر معمولی عمل ہوتا ہے لیکن اس سے بڑھ کر یہ کہ جگہ نہ ملنے پر لیڈر کو واپس جانا پڑے ایسا ہونا نایاب ہے لیکن قواعد و ضوابط اور قوانین پر سختی سے عمل پیرا ملک نیوزی لینڈ میں ایسا ہوا۔
نیوزی لینڈ میں لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں بھی شروع ہوچکی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ سماجی دوری کے قواعد پر عمل درآمد کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور اس سےوزیراعظم بھی مستثنیٰ نہیں ۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن،ان کے پارٹنر کلارک گیفورڈ اوران کے دوستوں کے ایک گروپ کو ویلنگٹن کے ایک کیفے سے اس لیے واپس بھیج دیا گیا کہ سماجی دوری کے قواعد کے مطابق اس وقت کیفے میں مزید مہمانوں کی گنجائش نہیں تھی۔
وزیر اعظم کے پارٹنر گلارک گیفورڈ کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ مجھے اس کی ذمہ داری لینی پڑے گی کیونکہ میں نے کیفے میں پہلے سے بکنگ نہیں کرائی تھی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: