خطرناک وائرس پر قابو پانے کی کوششیں رنگ لانے لگیں

0

نیوزی لینڈ چین کے بعد عالمی وباء کو شکست دینے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کا دعویٰ پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔
انہوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا بھی اعلان کیا جس کے بعد مخصوص کاروبار، تعلیم اور صحت کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم معیشت کو کھول رہے لیکن عوام کی سماجی زندگی کو نہیں کھول رہے۔
وزیراعظم کے اعلان کے بعد بھی نیوزی لینڈ میں آج مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ ایک مصدقہ اور 4 مشتبہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔اس سے قبل صرف چین اب تک مہلک وائرس کو شکست سے دوچار کرسکا ہے اور وبا کے مرکز ووہان میں بھی کوئی مریض موجود نہیں ہے۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: