چینی قمری سال کے آغاز پرتقریبات

چین میں نئے قمری سال کا آغازہوگیا،،، نئے سال کو چین میں بہار کا تہوار کہا جاتا ہے،،، نئے سال کی آمد پر چین سمیت دنیا بھر کے متعددممالک میں جشن منایا جارہا ہے،،،اس موقع پرچین کے دارالحکومت بیجنگ کو بھی برقی قمقموں سے سجادیا دیا گیااورمختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا
تھائی لینڈ میں بھی چینی سال کی آمد پر فیسٹول کا انعقاد کیاگیا،،،اس سلسلے میں مختلف شہروں میں اسی مناسبت سے فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کرکے چینی ثقافت کے رنگ بکھیر دیئے۔ جبکہ فیسٹیول میں چینیوں نے شیرکے لباس جیسا کاسٹیوم پہن کر حصہ لیااورچین کے روایتی لائن ڈانس کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔فنکاروں کی شاندار پرفارمنس سے نہ صرف چینیوں بلکہ مقامی لوگوں نے بھی بھرپور لطف اٹھایا اورانہیں خوب داد دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.