ہانگ کانگ کے معاملے پر امریکا اور چین کےدرمیان نئی کشیدگی

0
امریکا اور چین کےدرمیان ہانگ کانگ کا معاملہ نئی کشیدگی کا باعث بن گیا اور امریکی قانون سازوں نے ہانگ کانگ پر سخت پابندیوں پر زور دیا ہے یہاں تک کہ جمہوریت کے چند حامیوں نے کہا ہے کہ جوہری آپشن مؤثر رہے گا۔
امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کا کہنا ہےکہ چین کی ربر اسٹمپ اسمبلی میں پیش ہونے والا قومی سلامتی کا قانون بیجنگ کی جانب سے ہانگ کانگ کی خود مختاری کے وعدے کے لیے موت کا پروانہ ہوگا۔
مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ‘امریکا زور دیتا ہے کہ بیجنگ اپنے خطرناک منصوبے پر نظر ثانی، عالمی وعدوں کی پاسداری اور ہانگ کانگ کی خود مختاری، جمہوری اداروں اور شہریوں کی آزادی کا احترام کرے جو امریکی قانون کے مطابق اس کی خصوصی حیثیت کی بنیاد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے قانون کے تحت وہاں بغاوت اور دیگر جرائم پر سزائیں دی جائیں گے جہاں گزشتہ برس جمہوریت کے حامی طویل احتجاج کررہے تھے۔پومپیو کا کہنا تھا کہ بیجنگ کا حالیہ قدم اسٹیٹ ڈیپارٹنمنٹ کے فیصلے پر اثر انداز ہوگا۔
چین نے اپنے سالانہ پارلیمانی اجلاس میں ہانگ کانگ کے لیے قومی سلامتی کے قانون کی تجویز پیش کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: