ٹرمپ کی اہلیہ اپنےشوہرپرحاوی

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی پریس سیکرٹری اسٹیفنی گریشام وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کے فرائض انجام دیں گی۔وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کے نام کا اعلان میلانیا ٹرمپ نے کیا۔ اسٹیفنی گریشم وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری اور کمیونی کیشن ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیں گی۔وائٹ ہاؤس کی موجودہ ترجمان سارہ سینڈرز جمعہ کو اپنی ذمہ داریاں چھوڑ دیں گی۔سارہ سینڈرز کےعہدہ چھوڑنے کااعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا، صدرٹرمپ نےسارہ سینڈر کوجنگجوکالقب دیتے ہوئے ان کی تعریف کی تھی۔سارہ سینڈرز نے جولائی سنہ 2017 میں وائٹ ہاؤس کے اس وقت کے ترجمان شان سپائسر کی جگہ لی تھی،اس سے قبل وہ ڈپٹی پریس سیکرٹری کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ 36سالہ سارا سینڈرز صدر ٹرمپ کی مخلص ترجمان رہیں، ان کا ایک بیان کافی مقبول ہوا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ خدا ’چاہتا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر بنیں۔ تین بچوں کی ماں سارا سینڈرز کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ مزید وقت گزارنے کی خواہشمند ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے امریکن پریذیڈنسی پراجیکٹ کے مطابق سینڈرز نے پچھلے 13 پریس سیکرٹریز کے مقابلے میں کہیں کم پریس بریفنگ دیں۔ان کی آخری پریس کانفرنس 94 دن قبل 11 مارچ کو ہوئی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.