فلاحی سرگرمیوں کے دوران ایس اوپیزکی خلاف ورزی

0

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنےکےلیے پنجاب حکومت نے فلاحی سرگرمیوں کےلیےنیاحکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت فلاحی سرگرمیاں انفرادی یا اجتماعی سطح پرپی ڈی ایم اے کے تحت ہوں گی۔ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامےکے مطابق لاک ڈاون میں فلاحی سرگرمیوں کے دوران ایس اوپیزکی خلاف ورزی ہورہی ہے جس کے باعث پنجاب حکومت نے فلاحی سرگرمیوں کے لیے نئے قوائد ضوابط جاری کئے ہیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ اگرکوئی شخص یا ادارہ خود فلاحی سرگرمی کرنا چاہتا ہےتو اسے ضلع کے ڈپٹی کمشنرسے اجازت لینا ہوگی، خلاف ورزی کرنے والےکےخلاف پنجاب انفیکشز اینڈ ڈیزیز آرڈینینس کے تحت کارروائی ہوگی۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہےکہ امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے یہ قانون بیک وقت پورے صوبے پر لاگو ہو گا، یہ فیصلہ لاک ڈاؤن کے باوجود امدادی کارروائیوں کی وجہ سے سڑکوں پر ہجوم کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: