ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی راہ میں نئی رکاوٹ حائل

0

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں برس 18اکتوبر سے 15نومبر تک شیڈول ہے لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے دیگرکھیلوں کی طرح اس ایونٹ پر بھی غیر یقینی کے سائے لہرا رہے ہیں،آئی سی سی اور مقامیآرگنائزنگ کمیٹی شیڈول پر ہی ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلیے پْرامید ہے،اس حوالے سے مختلف آپشنز پر بھی غور ہونے لگا۔منتظمین کا خیال ہے کہ ایونٹ ابھی 6 ماہ دور اور تب تک حالات معمول پر آجائیں گےتاہم اب نیا خدشہ ستانے لگا ہے کہ اگر کسی طرح 15مہمان ٹیموں کو آسٹریلیا پہنچا دیا جاتا ہے اور پھر حالات اچانک خراب ہوجاتے ہیں تو وطن واپسی کی راہیں مسدود ہونے پر کہیں وہ ادھر ہی نہ پھنس جائیں ،جیسا کہ اس وقت ایوی ایشن انڈسٹری بند اور زیادہ تر ممالک کی سرحدیں سیل ہیں۔آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کی اہم ٹیلی کانفرنس جمعرات کو شیڈول ہے، اس کے ایجنڈے میں ٹیموں کے نئے خدشے کو بھی شامل کرلیا گیا اور اس بارے میں بھی غور کیا جائے گا، بند دروازوں میں شائقین کے بغیر میچز کرانے کا آپشن بھی زیر غور آئے گا،اسی طرح چیف ایگزیکٹوز کمیٹی ٹیسٹ چیمپئن شپ پر بھی بات کرے گی، پاکستان نے اس کے شیڈول میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: