اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کیلئے پانچ ممالک منتخب

بیلجیئم،جرمنی،انڈونیشیا،جنوبی افریقہ اورڈومینیکن ری پبلک اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے نئے رکن بن گئے۔پانچوں نئے اراکین ممالک کے پرچم کونسل چیمبر پر لگا دیئے گئے،جبکہ بولیویا،ایتھوپیا، نیدرزلینڈ،قزاقستان اورسویڈن کی سیکیورٹی کونسل کی مدت ختم ہوگئی ہے ۔15 رکنی سیکیورٹی کونسل اقوام متحدہ کی سب سے طاقتور کونسل ہے،جس میں چین،فرانس،روس،برطانیہ اورامریکا ویٹوپاور کے ساتھ کونسل کے مستقل رکن ہیں۔

مستقل اراکین کے علاوہ دو سال کے لیے مزید اراکین کا چناؤ 193 رکنی جنرل اسمبلی کرتی ہے۔تاہم گزشتہ سال جنوری میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے چھ نئے غیر مستقل ارکان کا چناؤ کیا تھا۔جس میں اکوٹوریل گنی،آئروی کوسٹ،کویت،نیدرلینڈز،پیرو اور پولینڈ شامل ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.